چئیرمین بلاول سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، صحت کے شعبے میں سندھ اوربلوچستان کے اشتراک پر اتفاق

12 Apr, 2024 | 12:23 AM

سٹی42:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات میں صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے سندھ اوربلوچستان کے اشتراک پر اتفاق کرلیا گیا۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری اورفریال تالپور سے ملاقات میں بلوچستان کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے بلاول بھٹو اورفریال تالپورکو عید کی مبارکباد دی اور بلوچستان میں صحت، تعلیم کے شعبوں سمیت گڈگورننس سےمتعلق ترجیحات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے بلاول بھٹوکوبلوچستان میں بینظیربھٹو اسکالرشپ پروگرام کے اجرا سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی اور  سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے سندھ اوربلوچستان کی صوبائی حکومتوں کے اشتراک پر اتفاق کیا اور کہاکہ پیپلزپارٹی کے وژن کے مطابق غریب عوام کی بہبود کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اس ملاقات کے حوالے سے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے پہلے بھی اقدامات کئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں بلوچستان کی معاونت کرے گی اور بلوچستان میں عوامی فلاح کے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں