آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑی 5 ٹائٹل لے اُڑے

12 Apr, 2024 | 12:02 AM

سٹی42: آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں شریک دنیا کے کھلاڑی ہاتھ ملتے رہ گئے،  پاکستانی  پانچ ٹائٹل لے اُڑے۔ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستان سے دو بہنوں اور  تین دیگر کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 5 ٹائٹل جیت لئے ہیں۔  

مہوش اور ماہ نور کے دو گولڈ میڈل

مہوش علی نے انڈر17 کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ان کی چھوٹی بہن ماہ نورعلی نے انڈر13 کیٹیگری کا گولڈ میڈل جیت لیا۔

گرلز انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کی مہوش علی نے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی کو شکست دی۔ان کی چھوٹی بہن ماہ نور نے جاپانی انڈر 13 پلئیر کو شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔ 

بوائز کے تین گولڈ  میڈل

بوائز کیٹیگری میں پاکستان کے حذیفہ شاہد نے انڈر13 کیٹیگری میں ٹائٹل جیت لیا۔ حذیفہ نے ملائیشین کھلاڑی اونگ ہنگ یو کو 6-11، 3-11 اور 2-11 سے ہرایا۔

ابراہیم زیب نے انڈر17 کیٹیگری کا ٹائٹل جیتا اور ٹاپ سیڈ نیوزی لینڈ براڈی بونیٹ کو شکست دی۔

یحییٰ خان نے انڈر 15 کیٹگری میں گولڈ میڈل حا صل کیا۔

مزیدخبریں