ویب ڈیسک: پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ کے نوٹسز پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس شروع ہوگیا۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،اٹارنی جنرل منصور عثمان شامل ہیں،اجلاس میں مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ، خواجہ آصف اور دیگر بھی شریک ہیں،اجلاس میں سپریم کورٹ بینچ کی تشکیل اور دیگر معاملات پر بریفنگ جاری ہے،اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔