وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت

12 Apr, 2023 | 09:50 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف اجلاس میں ورچوئل شرکت، ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدہ کی منظوری کی یقین دہانی کرا دی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اجلاس میں ورچوئل شرکت کی،وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی،وزیر خزانہ نے ملکی معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان نے نویں جائزہ کی تمام شرائط پوری کر لی ہیں ،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

 وزارت خزانہ نے کہاکہ ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ، جہاد آزور نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ جلد ہوگا ،سٹاف لیول معاہدے کی منظوری بورڈ سے لی جائے گی ۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھے گا ،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو بروقت مکمل کرے گا ۔

مزیدخبریں