شوہر نے بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا، وجہ کیا بنی؟

12 Apr, 2023 | 08:34 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سوات کے علاقے سیدو شریف میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنےآیا ہے ، شوہر نے معمولی تلخ کلامی پر  روٹھنے اور میکے جانے پر  سسرال والوں پر قیامت ڈھادی ۔

 تفصیلا ت کے مطابق سیدو شریف کے پہاڑی علاقہ سرباب میں چار افراد کے قتل کا واقعہ  پیش آیا۔ بیوی کے میکے جاکر بیٹھ جانے پر شوہر  نے سسرال جا کر اندھا دھند فائرنگ کر  دی جس کی زد میں آکر بیوی ، سالی ، ساس اور کم سن  سالہ جاں بحق ہو گیا ۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے والد اور ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نےملزم کے 2ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ،  ڈی ایس پی سیدو عطااللہ خان کا کہنا ہےکہ مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں