ویب ڈیسک : عید الفطر کے موقع پر ریلوے مسافروں کےلئے خوشخبری،ریلوے کی جانب سے 5سپیشل ٹرین چلائی جائیں گی۔
پہلی ٹرین کراچی سے پشاور کینٹ تک 18 اپریل کو چلائی جائے گی،18 اپریل کو ہی دوسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلے گی،تیسری عید سپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور تک چلائی جائے گی،چوتھی عیدسپیشل ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ تک 26 اپریل کو چلے گی۔پانچویں سپیشل عید ٹرین لاہور سے کراچی تک 27 اپریل کو چلائی جائے گی۔