سونے کی قیمت میں بڑی کمی

12 Apr, 2023 | 05:15 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کچھ کم ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کا بھاؤ 300 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ ملک میں 10 گرام سونا بھی 275 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہو گیا ہے۔بین الاقوامی بازار میں سونا 8 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 2009 ڈالر پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں