مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر

12 Apr, 2023 | 01:58 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کر دی۔

نیپرا نے سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم اضافی وصولیوں کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں