ویب ڈیسک: اداکارہ درفشاں سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں گلوکار عاطف اسلم کو بے حد پسند کیا کرتی تھیں اور جب عاطف کی شادی ہوئی تو ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔
در فشاں نے حال ہی میں نجی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ پہلی بار دل کب ٹوٹا؟ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی ہیرو کی شادی ہوجائے تو اکثر لڑکیوں کا دل ٹوٹ جاتا ہے۔جواب میں اداکارہ نے کہا 'مجھے یاد ہے، مجھے عاطف اسلم پر بہت بڑا کرش تھا، میں انہیں اتنا پسند کرتی تھی کہ ہر وقت عاطف کے گانے سنتی تھی اور میں ان ہی سے متعلق گفتگو کیا کرتی تھی'۔
در فشاں سلیم نے بتایا کہ 'میری بہن اب بھی مجھے کہتی ہے کہ آپ نے کبھی اس بارے میں عوامی طور پر بات نہیں کی، مجھے یاد ہے کہ میری عاطف اسلم سے ملاقات ان کی شادی کے دو دن بعد ہوئی'۔انہوں نے بتایا کہ 'وہ میری گلوکار سے پہلی ملاقات تھی، اس وقت میں رو رہی تھی، تب میری عمر اتنی زیادہ نہیں تھی اور میں او لیولز کررہی تھی'۔
اداکارہ نے تسلیم کیا کہ جی ہاں عاطف اسلم کی وجہ سے ہی پہلی بار میرا دل ٹوٹا تھا۔واضح رہے کہ عاطف اسلم کی شادی سارا بھروانا سے مارچ 2013 میں ہوئی تھی۔