سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، وفاقی حکومت کا بڑا اعلان

12 Apr, 2023 | 12:16 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اس سلسلے میں مشاورت ہوئی جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلےاس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ماہانہ پینشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر خزانہ نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں