ویب ڈیسک: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے صارفین کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے ’ بلیوٹِک‘ ہٹانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
ایلون مسک نے یہ تاریخ اپنی ٹوئٹ میں بتائی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ بلیوٹِک‘ ہٹانے کی فائنل آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔
Final date for removing legacy Blue checks is 4/20
— Elon Musk (@elonmusk) April 11, 2023
ایلون مسک نے اس سے قبل اپریل کی پہلی تاریخ کو اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک ہٹائے جانے کا اعلان کیا تھا لیکن بعدازاں اسے نہیں ہٹایا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر جن صارفین کے اکاؤنٹس ویریفائیڈ یعنی بلیو ٹک والے ہیں، انہیں چیک مارک رکھنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔
دوسری جانب کئی نامور شخصیات اور اداروں نے اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے لیے ماہانہ 8 ڈالر ادا کرنے سے انکار کردیا ہے جن میں وائٹ ہاؤس سمیت امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سر فہرست ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے، ٹوئٹر بلیو کی فیس ہر ملک میں الگ ہے جو امریکا میں 8 سے 11 ڈالر ماہانہ ہے۔