ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی فوری تجدید کا فیصلہ کر لیا گیا

Nawaz sharif,ishaq dar,passport
کیپشن: Nawaz sharif and Ishaq dar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں محمد نواز شریف اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی فوری تجدید کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 نواز شریف اور اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے حوالے سے دونوں جلاوطن رہنماؤں کے پاسپورٹ کی فوری تجدید کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق اگلے48 گھنٹوں میں لندن میں جلا وطن رہنماؤں  کے پاسپورٹس کی تجدید کر دی جائیگی ۔

اس حوالے سے نواز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری طور پر پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے اور برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کا عملہ احکامات پر فوری عملدرآمد کرے گا۔