ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 طلبا کے سالانہ سوالیہ پیپرز کون تیار کرے گا؟اہم خبر آ گئی

Government schools,annual papers,preparation
کیپشن: examination hall file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں میں سالانہ پیپرز کیلئے بنے بنائے سوالیہ پیپرز بک ڈپو سے خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

 پہلی سے آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز اساتذہ خود بنائیں گے،سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے فراہم کردہ مواد سے بنائے جائیں گے۔

  گذشتہ سال سکولوں میں بک ڈپو سے بنے بنائے سوالیہ پیپرز سے بچوں کے امتحان لیے جانے کا انکشاف ہوا تھا،باہر سے خریدے گئے،محکمہ تعلیم کے مطابق سوالیہ پیپرز آوٹ آف کورس ہونے کے باعث بچوں کے فیل ہونے کا خدشہ ہے لہذا اساتذہ پڑھائے گئے سلیبس کیمطابق سوالیہ پیپرز تیار کریں گے۔احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔