(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد بڑے فیصلے سامنے آرہے ہیں جبکہ مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے، ترکی، بھارت کے بعد چین نے بھی شہباز شریف کی کامیابی پر ویڈیو پیغام جاری کیا۔
چین نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ سی پیک پر پاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانےکا خواہش مند ہے۔ بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اعلیٰ معیار کے سی پیک منصوبے پرپاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانےکاخواہش مند ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین کمیونٹی کےدرمیان مشترکہ مستقبل کے لیے بھی قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔
Congratulations to Mr. Shahbaz Sharif on the election as the Prime Minister of #Pakistan! China looks forward to working with Pakistan to build a high-quality China-Pakistan Economic Corridor (CPEC) and an even closer China-Pakistan community with a shared future in the new era. pic.twitter.com/2p8VqtQjxS
— Spokesperson发言人办公室 (@MFA_China) April 12, 2022