تھانوں میں ملازمین کا شہریوں سے رویہ جانچنے کے لئے بڑا فیصلہ

12 Apr, 2022 | 05:43 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)آئی جی پنجاب کا تھانوں میں درخواست وصول کرنے والے فرنٹ ڈیسک ملازمین کو باڈی وئیر کیمرے دینے کافیصلہ،ملازمین کے شہریوں کے ساتھ رویے اور ڈیوٹی پر موجودگی کو مانیٹر کرنے کےلئے باڈی کیمرے استعمال کئے جائیں گے۔
تھانوں میں درخواستیں وصول کرنے والےفر نٹ ڈیسک ملازمین کے شہریوں سے رویے اورکارکردگی جانچنے کےلئے باڈی کیمرے نصب کرنے کافیصلہ کر لیا  گیا۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پرپنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی جا نب سے فرنٹ ڈیسک افسران کو باڈی وئیر کیمروں کے استعمال بارے تربیت دی گئی ۔

باڈی وئیر کیمرے فر نٹ ڈیسک پر تعینات افسران کواگلے ماہ متوقع طور پر فراہم کئے جائینگے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پہلے مرحلے میں 50فر نٹ ڈیسک افسران کو ٹریننگ دی ،باڈی وئیر کیمرے سے متعلقہ سیل کو سیف سٹی سکرین پر لائیو دیکھا جاسکے گا۔باڈی کیمروں کی تنصیب کا مقصد فرنٹ ڈیسک پرملازمین کی دستیابی اوررویہ بہتر بنانا ہے۔
 

مزیدخبریں