روسی مارشل آرٹ خاتون کا لیڈی اے ایس آئی پر حملہ؛ شرٹ پھاڑ دی

12 Apr, 2022 | 05:36 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں تھانہ و ویمن پولیس اسٹیشن میں غیر ملکی خاتون کا لیڈی پولیس اہلکاروں سے جھگڑا ،غیر ملکی خاتون نے اسلام آباد پولیس کی اے ایس آئی پروین کی شرٹ پھاڑ دی۔

اسلام آباد تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن میں غیر ملکی خاتون کا خاتون لیڈی پولیس اہلکاروں سے جھگڑا ہوا۔غیر ملکی خاتون نے اسلام آباد پولیس کی اے ایس آئی پروین کی شرٹ پھاڑ دی۔غیر ملکی خاتون کے حملے میں اے ایس آئی خاتون زخمی ہوگئیں۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں غیر ملکی خاتون کے خلاف وویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ غیر ملکی خاتون مارشل آرٹ بھی جانتی ہے، غیر ملکی خاتون نے سیف سٹی کا دیوار کے ساتھ لگا ہوا کیمرہ بھی پٹخ دیا۔

غیر ملکی خاتون کو بغیر ویزہ پاکستان میں رہائش پر ستارہ مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے خاتون کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ خاتون کا تعلق روس سے ہے۔ایک مقدمہ تشدد اور دوسرا بغیر ویزہ کے پاکستان میں قیام کا ہے۔

مزیدخبریں