(حافظ شہباز علی)ویٹ لفٹنگ کے بعد کبڈی میں بھی ممنوعہ ادویات کے استعمال کی باز گشت،قومی کبڈی ٹیم کے سات کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے ، مثبت ڈوپ ٹیسٹ والے کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ فیڈریشن کی خصوصی کمیٹی کرے گی۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والی نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے سات کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے ، لاہور میں ہونے والی قومی کبڈی چیمپئن شپ کے دوران 13 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گیے جن میں سے سات کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے ۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد طے کیا جائے گا کہ کھلاڑیوں کے ڈوپ کی نوعیت کیسی ہے جس کے مطابق سزا اور جرمانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔