برائلر گوشت سستا ہوگیا، فی کلو کتنے میں فروخت؟

12 Apr, 2022 | 04:54 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی جبکہ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 134 روپے فی درجن مقرر ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ 7روپے فی کلو کمی سے گوشت کی سرکاری قیمت 342 روپے کلو مقرر ہوئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 228روپے جبکہ پرچون ریٹ 236 روپے فی کلو جاری ہے۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 134 روپے فی درجن مقرر اور انڈوں کی پیٹی 3900روپے کی ہو گئی۔

دوسری جانب برانڈڈ تیل و گھی مزید 36 روپے مہنگا ہوکر 540 روپے کا ہوگیا۔ تیل اورگھی کے فی کارٹن میں 180روپے کااضافہ ہوگیا۔ تیل وگھی کافی کارٹن 2700روپے پرپہنچ گیا۔

رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہونے کو ہے,غریب افطار میں پھل تک نہ کھا سکا۔ کیلا 200روپے درجن, سیب 300 روپے کلو ہوگیا۔ خربوزہ 150 روپے اور تربوز 100روپے کلو میں فروخت کیا جانے لگا۔ شہریوں نے پھلوں کی بے لگام قیمتیں کنٹرول کرنے کےلیے انتظامیہ سے امید لگا لی۔

مزیدخبریں