(علی رامے)پنجاب میں زکوۃ فنڈ کی مد میں مزید فنڈ کا اجرا کردیا گیا ہے ۔لاہور سمیت پنجاب کو ایک ارب 78 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے ۔
پنجاب کو وفاق سے زاکوٰۃ کی مد میں مستحقین کے لیے ملنے والے فنڈ پچھلے سال سے کم ملے ہیں جس پر محکمہ زکوۃ پنجاب نے حکومت پنجاب کو فوری طور آگاہ کردیا ہےاور کہا ہے کہ پچھلے مالی سال میں وفاقی حکومت نے پنجاب کو 4 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈ دئیے تھے جبکہ رواں سال وفاقی حکومت نے پنجاب کو صرف 3 ارب 46 کروڑ روپے کا فنڈ دیا ہے جس پر محکمہ زکوۃ پنجاب کے حکام نے وفاقی حکومت سے فنڈ کم ملنے پر محکمہ خزانہ کو آگاہ کیا اور انہیں 1 ارب روپے کی اضافی رقم جاری کردی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا کہ اس سالہ زکوۃ کا فنڈ تاخیر سے جاری کیا گیا جس کے باعث بیشتر افراد زکث سے محروم بھی ہو رہے ہیں۔