(ویب ڈیسک)لاہور میں اساتذہ کا عید تک پنجاب کے سرکاری کالجز میں تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان، کہا کہ لاہورہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے فیصلے ہمارے حق میں آئے۔
اساتذہ کا کہناتھا کہ عید تک کالجز کی بندش کا سلسلہ جاری رہے گا،آج کال پر پورے پنجاب کے کالجز بند رہےہیں،جن اساتذہ نے ویڈیو بنائی ان کے موبائل توڑے گئے ،لاہورہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے فیصلے ہمارے حق میں آئے۔
سول سیکرٹریٹ کے باہر اساتذہ 37 روز سے خوار ہورہے ہیں۔پے اینڈ سروس پروٹیکشن پنجاب کے اساتذہ نےلکشمی چوک میں بھرپور احتجاج کیا۔کنوئینر پے اینڈ سروس پروٹیکشن پنجاب چودھری غلام مرتضی کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت اور افسر شاہی نے اساتذہ کے پر امن دھرنے پر دھاوا بولا گیا، اساتذہ کو زودوکوب کیا اور موبائل فون بھی چھین لئے گئے۔
حکومت کے ظلم کے خلاف اساتذہ پنجاب بھر میں سراپا احتجاج ہیں، احتجاج میں طلبا وطالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نےشدید نعرہ بازی کی،پولیس کی گنڈا گردی نہیں چلے گی۔
اساتذہ کا کہناتھاکہ ہمارے پر امن احتجاج کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ،آج دو بجے پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گئے ۔