ہنجروال میں پولیس مقابلہ ،بدنام زمانہ ڈاکو مارا گیا 

12 Apr, 2022 | 04:13 PM

سٹی فورٹی ٹو: ہنجروال میں پولیس مقابلہ، ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، بدنام زمانہ ڈاکوفیصل عرف فیشو مارا گیا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ملزمان نے گذشتہ روز پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہنجروال کے علاقےمیں پولیس کو دیکھ کر تین نامعلوم موٹرسائیکل افراد جو دریا کی طرف جارہے تھے نے  فائرنگ کردی  جس پر پولیس وین میں سوار اہلکاروں نے بھی پوزیشن لے کر جوابی فائرنگ کی۔ 

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا  جبکہ باقی دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پتہ چلا ہے کہ  ہلاک ہونے والے ڈاکو کا نام فیصل عرف فیشو ہے  جس نے گزشتہ رات پولیس ملازمان کو فائرنگ کر کے ذخمی کیا تھا۔

 یادرہے گذشتہ روز منشیات فروشوں  نے گرفتاری کے لئے جانیوالی  پولیس ٹیم پر فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں سعید اور طالب حسین کو زخمی کردیا تھا ۔ زخمی پولیس جناح اسپتال داخل کرادیا گیا تھا جہاں اب ان کی حالت مستحکم ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان  نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں