(علی اکبر) حکومت کے خاتمہ کے بعد تحریک انصاف کا احتجاجی پلان جاری کردیا گیا۔ تحریک انصاف 23 اپریل کو لاہور میں پاور شو کرے گئی ۔ تحریک انصاف 23 اپریل کو مینار پاکستان میں جلسہ کرے گئی۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نےپشاور جلسہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا، عمران خان کا کہناتھا کہ فوری انتخابات کے لیے پوری قوم تحریک چلائے،کل پشار آرہا ہوں،آپ تیار رہو۔بڑی سازش کے تحت ہمارے ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔ عمران خان نےملک بھر میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں بڑے اور تاریخ ساز جلسے کا بھی اعلان کیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔اس پیغام میں بتایا گیا ہے ہفتے کے دن 16 تاریخ کو مزار قائد پر پی ٹی آئی کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔
اس جلسے سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں ہونے والے جلسے کے متعلق واضح کیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین پ عمران خان کل پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کے لیے رنگ روڈ موٹر وے کے قریب پنڈال سجایا جائے گا اور جلسے کا اغاز کل رات 9 بجے سے ہوگا۔