(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا.
شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں استعفوں کا اعلان کر دیا تھا اور کئی ارکان نے استعفی ٹوئٹر پر بھی شئیر کیے، جن میں سابق وزیر مواصلات مراد سعید، علی حیدر زیدی، سابق وزیر شیریں مزاری کے نام شامل ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے قبل ہی کل قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھاآج پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، شیخ رشید نے اپنا استعفی ٰچیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کو بھجوایا۔
گزشتہ روزسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں ،قبول نہ ہوئے تو دیکھ لیں گے۔ یہ بھی رائے ہے کہ مرکز کے بعد صوبوں میں بھی استعفے دیئے جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سب متفقہ طور پر استعفے دے رہے ہیں،یہ عمران خان کا فیصلہ ہے۔عمران خان نے فیصلہ کیا کہ مقصود چپڑاسی کو تسلیم نہیں کرینگے۔