ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر،رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ملتوی ہوگئی

بڑی خبر،رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ملتوی ہوگئی
کیپشن: Alia Bhatt Ranbir Kapoor
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبروں کے خوب چرچے ہو رہے ہیں، اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہےکہ شادی ملتوی کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی اور فٹنس ٹرینر راہول بھٹ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عالیہ اور رنبیر کی شادی 14 تاریخ کو نہیں ہورہی اور نہ ہی 13 اپریل کو کسی قسم کی کوئی تقریب رکھی گئی ہے۔

عالیہ کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ شادی ملتوی کرنے کی وجہ تاریخ کا میڈیا میں لیک ہونا ہے، اسی وجہ سے اہل خانہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شادی کو آگے بڑھا دیا ہے۔

عالیہ کے بھائی راہول نے مزید بتایاکہ یہ بات سب کے علم میں ہے کہ شادی ہورہی ہے لیکن جو تاریخیں میڈیا پر زیر گردش ہیں ان پر اب شادی نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ عالیہ اور رنبیر کی شادی 14 اپریل کو ممبئی میں ہوگی اور اس اہم تقریب کے لئے ناصرف سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں 200 باؤنسرز اور ڈرونز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ جوڑی نے شادی کے لیے رشی کپور کے گھر کرشنا راج (آر کے) ہاؤس کا انتخاب کیا ہے۔