وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ 

12 Apr, 2022 | 02:58 PM

 ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب  اور دورہ چین کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق دورے کے لیے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کے فوری دورہ سعودی عرب کا امکان ہے جس کے لیے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا اور امکان ہے کہ شہباز شریف رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سعودی عرب جائیں گے۔

سعودی عرب کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کا بھی امکان ہے اور وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں متوقع دوروں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں