راجہ بشارت کا سرپرائز؛حمزہ شہباز پر الزام عائد کردیا

12 Apr, 2022 | 02:54 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ الیکشن کے روز ن لیگ کو ہم سرپرائز دیں گے، پرویز الہٰی ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی ہی کامیاب ہوں گے۔ناراض اراکین اختلافات ختم کر کے واپس آ جائیں،الیکشن کے روز ن لیگ کو ہم سرپرائز دیں گے۔

راجہ بشارت نےالزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے، پرویز الہٰی ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

 مسلم لیگ ق کے چودھری ظہر الدین کا کہناتھا کہ پنجاب میں وضع داری کو قائم رکھیں، پنجاب اسمبلی میں ہماری پوزیشن مستحکم ہے اور نمبر پورے ہیں۔

دوسری جانب پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں 3 روزہ پارلیمانی اجلاس اور افطار پارٹیز کا شیڈول جاری کر دیا۔آج راولپنڈی،سرگودھا ڈویژن اور ملتان ڈویژن کی میٹنگ ہوگی،کل ڈی جی خان ڈویژن، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کی میٹنگ ہوگی،14اپریل کو گوجرانوالہ ،لاہور، فیصل آباد اور خواتین اراکین اسمبلی سے پارلیمانی میٹنگ ہوگی۔

مزیدخبریں