سرکاری سکولوں پر نئی پابندی عائد

12 Apr, 2022 | 02:37 PM

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں سالانہ پیپرز کیلئے بنے بنائے سوالیہ پیپرز بک ڈپو سے خریدنے پر پابندی عائد کردی۔ 

 گزشتہ سال سکولوں میں بک ڈپو سے بنے بنائے سوالیہ پیپرز سے بچوں کے امتحان لیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق باہر سے خریدے گئے سوالیہ پیپرز آؤٹ آف کورس ہونے کے باعث بچوں کے فیل ہونے کا خدشہ ہے,  اساتذہ پڑھائے گئے سلیبس کے مطابق سوالیہ پیپرز تیار کریں گے۔ 

محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز اساتذہ خود بنائیں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے فراہم کردہ مواد سے بنائے جائیں گے۔
 دوسری جانب پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، 22 اپریل کو انگریزی ، 23 اپریل کو اردو کا پیپر ہوگا، 25 اپریل کو حساب اور 26 اپریل کو سائنس کا پیپر ہوگا۔

مزیدخبریں