(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی اضافی قیمت ٹیوٹا موٹرز کو ادا کر دی۔ پنجاب حکومت سے ٹیوٹا موٹرز نے ایک لاکھ فی کس گاڑی مانگا تھا۔ پنجاب حکومت نئے آنے والے وزراء کو نئی گاڑیاں دینے کا پلان بنا رکھا ہے۔
پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی اضافی قیمت ٹیوٹا موٹرز کو ادا کر دی۔ ٹیوٹا موٹرز نے پنجاب حکومت سےایک لاکھ روپے فی گاڑی اضافی مانگے تھے۔ پنجاب حکومت نے چھیالیس لاکھ روپے ٹیوٹا موٹرز کو ادا کیے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ٹیوٹا موٹرز کو وزراء کے لئےچھیالیس نئی گاڑیوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔
ٹیوٹا موٹرز اب مئی کے آخر میں وزراء کے لئے نئی گاڑیاں پنجاب حکومت کو ڈیلیور کرے گا۔ پنجاب حکومت نئے آنے والے وزراء کو نئی گاڑیاں دینے کا پلان بنا رکھا ہے۔
ٹیوٹا کار کی قیمت مزید چار لاکھ ستر ہزار روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹیوٹا موٹرز نے ابھی گاڑیوں کی مزید اضافی قیمت کی ڈیمانڈ نہیں کی۔ حکومت پنجاب نے ٹیوٹا موٹرز کو جلد از جلد گاڑیاں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔