ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتمادجمع

 وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتمادجمع
کیپشن: Abdul Qayyum Khan Niazi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:وزیراعظم آزادکشمیر  عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد 25 پی ٹی آئی ممبران  کے دستخط کے ساتھ اسمبلی نے جمع کروائی گئی ہے، آزادکشمیر کے سینئر سیاستدان سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا۔

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے والوں میں ماجد خان، علی شان سونی اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی کو ہٹانے کی افواہوں کوبے بنیاد قراردیاتھا۔اوراپنے بیان میں ترجمان پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے کہا تھاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں  ہوا ہے۔