نئی حکومت کا قیام،رانا ثنا اللّٰہ کو اہم منصب ملنے کاامکان

12 Apr, 2022 | 10:53 AM

ویب ڈیسک:نئی کابینہ میں رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملک کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم آج مولانا فضل الرحمٰن،بلاول بھٹو،آصف زرداری،خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتوں میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی اور  آج رات تک وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے اپوزیشن کے اجلاس میں سابق صدر  آصف زرداری نے بھی رانا ثنااللہ کو وزیر داخلہ  کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

مزیدخبریں