شہر میں بدترین ٹریفک جام، لاہوریئے رل گئے

12 Apr, 2021 | 08:05 PM

Arslan Sheikh
Read more!

عمر اسلم: شہر میں مختلف مقامات پر شدید ٹریفک جام، چونگی امرسدھو، کچا جیل روڈ، فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے جہاں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا ہے۔ پولیس نفری کے ہمراہ شنگھائی پل فیروزپور روڈ کے قریب پہنچی تو پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤہوا، جس کے باعث گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور پولیس کی گاڑی واپس چلی گئی۔فیروزپور روڈ پرٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے لاہور سے قصور جانے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب انڈوں، چوزوں اور چکن کے نام پر فراڈ کا شکار ہونے والے متاثرین نےگورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاج میں پاکستان بھر سے اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھونے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت پختون امن جرگہ لاہور کے صدر ارشد خان بونیری نے کی۔ ارشد بونیری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہماری لوٹی گئی رقم جو کہ اربوں روپے میں بنتی ہے، لاثانی چکس اینڈ چکن کمپنی کے مالکان سے واپس دلائیں، اس فراڈ میں انیس الرحمان سی ای او لاثانی چکس اینڈ چکن کمپنی کے علاوہ حکومتی پارٹی کے لوگ شامل ہیں۔ گونرہاؤس کے سامنے احتجاج اور دھرنے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا۔

مزیدخبریں