ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں کمی
کیپشن: Gold Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، سونے کے نرخ 600روپے فی تولہ کم، شہریوں نےقیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوِں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 3ہزار 100روپھ ریکارڈ کی گئی، 22قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94ہزار 783روپے رہی جبکہ چاندی کے نرخ 1ہزار325 روپے رہے۔ متوسط طبقہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کیلئے مصنوعی زیورات خریدنے کو ترجیح دیتا ہے۔ خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی ہونا اچھی بات ہے مگر اب بھی سونا بہت مہنگا ہے لہذا قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔

یاد رہے چند روز سونا 300 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت  1 لاکھ 3 ہزار 800 روپے فی تولہ رہی جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار 150 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔ اسی طرح 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار 825 روپے رہی اور 5 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1330 روپے ہوگئی تھی۔