ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن اتحاد کو بڑا جھٹکا، پیپلزپارٹی نے راہیں جدا کرلیں

PPP resign form all format
کیپشن: PDM Parties
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان،  بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں پی ڈی ایم میں شو کاز نوٹس کا کوئی جواز نہیں، شو کاز نوٹس کی کسی سیاسی تحریک میں کوئی مثال نہیں، پنجاب میں مک مکا کیا گیا لیکن کوئی شو کاز نہیں دیا گیا۔

تفصیلات کے  مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں عدم اعتماد استعمال نہیں کیا گیا لیکن کوئی شو کاز نہیں دیا گیا۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کو 5 سیٹیں تحفے میں دی گئیں لیکن کوئی شو کاز نوٹس نہیں دیا گیا، گلگت بلتستان میں بھی پیپلز پارٹی کا حق چھیننے کی کوشش کی گئی۔ اپوزیشن کیخلاف اپوزیشن کی سیاست شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیخلاف اپوزیشن کی سیاست کی مخالفت کرتے ہیں، عزت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اے این پی کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت کیخلاف مہم میں پیپلز پارٹی کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عزت اور برابری کیساتھ سیاست کریں گے، حکومت کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے جبکہ لانگ مارچ کو استعفوں سے جوڑ کا تحریک کو نقصان پہنچایا گیا۔