ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کی شامت

inquiry against electronics companies
کیپشن: Electronics Company
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ٹیکس معاملات کی چھان بین کیلئے الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی تمام کمپنیاں ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں, الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی"ہائیر الیکٹرونکس,پیل اور افضل الیکٹرونکس"کا ڈیسک آڈٹ شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس معاملات کی چھان بین کیلئے الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی تمام کمپنیوں کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی"ہائیر الیکٹرونکس،پیل اور افضل الیکٹرونکس"کا ڈیسک آڈٹ شروع کردیا گیا ہے۔الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی تمام کمپنیوں کا سال 2016سے سال2020تک کا آڈٹ کیا جائے گا۔

ایف بی آر کی ٹیمیں تمام الیکٹرونکس کمپنیوں کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لیں گی۔ بے ضابطگیاں پائے جانے پر الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کو نوٹسز جاری کرکے ریکارڈ بھی طلب کیا جائے گا۔