سب سے طویل ترین اور مختصر روزہ کہاں ہوگا؟

12 Apr, 2021 | 02:47 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: دنیا بھرمیں کل سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے، اس ماہ مبارک میں دین کی طرف سبھی مسلمان مائل ہو جاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ دین کے رنگ میں رنگ جائیں۔

 رواں سال دنیا کا طویل ترین روزہ گرین لینڈ کے شہر نوک میں 19گھنٹے 57سیکنڈ کا ہوگا اور  سب سے مختصر روزہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 11گھنٹے 20منٹ کا ہوگا جبکہ  آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجوک میں روزہ 19گھنٹے 56منٹ طویل ہوگا۔اس طرح ہرملک میں سحروافطار کے وقت میں تبدیلی ہوتی ہے اور روزے داراپنے مقامی وقت کے مطابق سحری وافطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔

 رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں  مسجدوں میں حاضری بڑھ جاتی ہے، سجدے طویل اور صدقہ و خیرات عام ہوجاتے ہیں، گھر گھر سے تلاوتِ کلام پاک کی صدائیں بلند ہوتی ہیں، لوگ خود اپنے لئے ہی افطار و سحر کا اہتمام کرتے نظر نہیں آتے بلکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ دوسروں کو بھی یہ نعمتیں بہم پہنچائیں۔ راستے میں جگہ جگہ لوگ دوڑ دوڑ کر افطار کراتے بھی نظر آتے ہیں۔ دن مقدس اور راتیں نورانی ہوجاتی ہیں۔

مزیدخبریں