ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سینکڑوں اساتذہ کی پرموشن کھٹائی میں پڑ گئی

lecturers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)محکمہ خزانہ کی جانب سے اساتذہ کی ٹائم سکیل پرموشن پر اعتراض کا معاملہ،محکمہ خزانہ کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی نے 1300 اساتذہ کی ٹائم سکیل پر موشن عارضی طور پر روک دی۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری جامعات کے اساتذہ کی ٹائم سکیل پرموشن پر اعتراض اور ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے 1300 اساتذہ کی ٹائم سکیل پر موشن عارضی طور پر روک دی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹائم سکیل کا معاملہ گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور کو بھجوا دیا۔گورنر پنجاب کے فیصلے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ حتمی فیصلہ کرے گی۔
محکمہ خزانہ کے اعتراض کے مطابق ٹائم سکیل پرموشن سروس سٹرکچر صرف نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے تھا،ٹیچنگ سٹاف کا سروس سٹرکچر معمول سے مختلف ہے،ٹائم سکیل پرموشن کا اطلاق اساتذہ پر نہیں ہوتا۔ٹائم سکیل پروموشن کی بنیاد پر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کروڑوں روپے کے فوائد لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن واپس لئے جانے پر اساتذہ کو تمام مالی فوائد واپس کرنا پڑیں گے۔