سرکاری افسروں کو عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

12 Apr, 2021 | 01:48 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: ریکوری کرو، ورنہ پوسٹنگ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے، ڈی جی ایکسائز نے 15 اپریل تک صوبہ بھر میں ٹارگٹ کا 90 فیصد ریکوری پوری نہ کرنے والے افسروں کوعہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ریکوری ہدف پورا نہ کرنیوالے افسروں واہلکاروں کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز نے 15 اپریل تک ٹارگٹ کا 90 فیصد ریکوری پورا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 32 ارب کا ٹارگٹ ہے، لاہور سمیت پنجاب ساڑھے 26 ارب کا ٹارگٹ حاصل کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس میں 84، موٹر ٹیکس کی 83 فیصد کولیکشن کی جاسکی ہے۔ مالی سال کے اختتام تک ہدف کو مکمل کریں گے۔ کارکردگی اور ریکوری ہدف والے افسر واہلکار محکمے کا سرمایہ ہیں۔

دوسری جانب واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی واسا کے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ چار سو کنٹریکٹ ملازمین کو عرصہ دراز سے ریگرلر نہیں کیا جا رہا تھا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ ایک سال اور زائد سروس کے حامل ملازمین کو ریگولر کیا جا رہا ہے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے ورکنگ پیپر تیار کروائے۔ اجلاس کی صدارت ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر محمد تنویرکریں گے۔کمیٹی کے دوسرے ممبران میں ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد عرفان اور ڈپٹی سیکرٹری ہاوسنگ شرکت کریں گے ۔

مزیدخبریں