(حسن خالد)غازی آباد کے علاقے صلی ٹاؤن میں اڑھائی سالہ بچے کی لاش خالی پلاٹ سے برآمد، ابتدائی تفتیش کے مطابق معصوم بچے کو قتل سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شایان دوپہر 2 بجے سے لاپتہ تھا جس پر اس کے والد کی جانب سے بچے کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا،متاثرہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق شایان کے جسم پر تشدد اور کٹ کے نشانات بھی ہیں۔
شایان علی کی لاش صلی ٹاؤن میں گھر کیساتھ خالی پلاٹ سے ملی تھی ،پولیس نے مقتول بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔مقتول شایان علی کا والد محمد شاہد پراپرٹی ڈیلر ہے اور دو شادیاں کرنے کے بعد دونوں بیویوں کو ایک ہی گھر میں رکھا تھا جس پر اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق شایان کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد موت کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آئیں گے، موت کی مختلف پہلوؤں پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔