سٹی42:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے نئے اعداد و شمار جاری کردیے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 44 ہزار 514 ٹیسٹ کئے گئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 501 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹے کے دوران 4 ہزار 584 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہوگئی۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈکی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 50 ہزار 459، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں 99 ہزار 595، بلوچستان میں 20 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127، اسلام آباد میں 66 ہزار 380 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 594 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ 79 ہزار 474 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 514 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 34 ہزار 835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 201 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 6 ہزار 988، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 651، اسلام آباد میں 611، بلوچستان میں 215، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 403 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔