(سٹی42)لیگ سپنر زاہد محمود کے کل زمبابوے نہ جانے کی وجوہات سامنے آگئیں،زاہد محمود جہاز پر اکیلے سفر کرنے سے گھبرا گئے تھے۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق لیگ سپنر زاہد محمود اکیلے جہاز میں سفر کرنے سے گھبرا گئے، انہوں نے بورڈحکام کو آگاہ کیا کہ انہوں نے کبھی غیر ملکی سفر نہیں کیا، اکیلا زمبابوے نہیں جاسکتا۔کیمپ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے بعد زاہد محمود نے بورڈ حکام کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق کیمپ کے دوران زاہد محمود کی طبیعت بھی گھبراہٹ اور بے جا دباﺅ لینے کی وجہ سے خراب ہوئی۔سپنر کی درخواست پر بورڈ نے ان کو ٹیسٹ سکواڈ کے ہمراہ زمبابوے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ زاہد محمود 21 اپریل کو ٹیسٹ سکواڈ کے ہمراہ ہرارے روانہ ہوں گے۔