ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

12 Apr, 2020 | 11:31 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( قذافی بٹ ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، صوبے کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار، صوبے سے باہر جانے کیلئے کورونا ٹیسٹ نیگٹو ہونا ضروری قرار دیدیا گیا۔

صوبے سے باہر جانے کے لیے سرٹیفکیٹ لینا بھی لازمی ہوگا- اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے فارم اے اور بی متعارف کروا دیا ہے۔ پنجاب کے ایک ضلع سے دوسرے میں جانے کے لیے فارم اے دکھانا ہوگا۔

پنجاب سے باہر جانے کے لیے فارم بی ضروری ہوگا۔ کورونا پازیٹو آنیوالے شہری ایک شہر سے دوسرے شہر نہیں جا سکیں گے۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ   کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم اس کے باوجود مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کاروبار بند ہیں،گاڑیوں کا پہیہ جام ہے اور پروازیں بھی لاک ہیں۔سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں میں چھٹیاں ہیں،دفاتر میں کام ٹھپ پڑا ہے۔کھیلوں کے میدان سنسان ہیں تو تفریح کے مقامات پر ویرانی چھائی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق   کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا,  پنجاب سے   کورونا وائرس کے مزید 89 کیس رپورٹ ہونے سے تعداد 2464 ہو گئی ہے۔ 701 زائرین سنٹرز، 747 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 80 قیدیوں، 882 عام شہریوں میں   کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  کورونا وائرس سے اب تک کل 21 اموات اور 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کوروناکے 29 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 426 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہے۔     

مزیدخبریں