این ڈی ایم اے سے ملنے والا حفاظتی سامان ہسپتالوں کے سپرد

12 Apr, 2020 | 11:02 PM

Arslan Sheikh

( طاہر جمیل ) این ڈی ایم اے سے ملنے والے حفاظتی سامان کی ایک اور کھیپ شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں بھیج دی گئی، جنرل ہسپتال میں نفسیاتی مسائل کے حل کیلئے کونسلنگ سنٹرقائم کردیا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے ذریعے ہسپتالوں کو مہیا کئے جانیوالے حفاظتی سامان میں 6 ہزار 447 گاؤن، 1 لاکھ 42 ہزار 644 ماسک ، 1 لاکھ26 ہزار 700 گلوز اور 2 ہزار590 چشموں سمیت دیگر سامان شامل ہے۔

ادھر جنرل ہسپتال انتظامیہ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے نفسیاتی مسائل کے حل سے متعلق ہسپتال میں کونسلنگ سنٹرقائم کردیا ہے۔

ہسپتال کے سربراہ پروفیسر فرید الظفر نے شہریوں کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے بلا ہچکچاہٹ معالجین سے مشاورت کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان میں  کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک 86 افراد جاں بحق اور 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں،گزشتہ روز  کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی ہولناک دن رہا، ایک ہی دن میں 15 اموات اور 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے،پاکستان میں  کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5 ہزار 36 ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا,  پنجاب سے  کورونا وائرس کے مزید 89 کیس رپورٹ ہونے سے تعداد 2464 ہو گئی ہے، 701 زائرین سنٹرز، 747 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 80 قیدیوں، 882 عام شہریوں میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،  کورونا وائرس سے اب تک کل 21 اموات اور 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کوروناکے 29 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 426 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہے۔   

مزیدخبریں