( عمر اسلم ) کورونا کے مریضوں کو گھروں سے ریسکیو کرنے کا منصوبہ بھی سابقہ دور حکومت کا نکلا، سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے مریضوں کی منتقلی کے لئے بغیر معاوضہ کے پیشنٹ ٹرانسفر سسٹم متعارف کروایا تھا جو حالیہ کرونا وبا میں پیشنٹ ٹرانسفر سسٹم ہی سب سےزیادہ حکومت کے کام آیا۔
کورونا کر مریضوں میں جہاں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے وہیں ان مریضوں کو گھروں سے ریسکیو کرنے کا منصوبہ بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے شروع کیا تھا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پانچ جون دو ہزارسترہ کو پیشنٹ ٹرانسفر سسٹم متعارف کرایا تھا جس کے تحت تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمبولینسز بھی اسی منصوبے کے لئے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو دے دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو صرف جائے حادثہ پر پہنچتی تھی۔
پیشنٹ ٹرانسفر سسٹم کے تحت ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ایک ہسپتال سے مریض کو دوسرے ہسپتال تک شفٹ کرتی ہے اور یہ بغیر معاوضہ کے سہولت مریضوں کو دی جاتی ہے جبکہ حالیہ کورونا وبا میں پیشنٹ ٹرانسفر سسٹم ہی حکومت کے سب سے زیادہ کام آیا۔