سوشل میڈیا نے گاڑی مکینک کے حالات زندگی بدل دیئے

12 Apr, 2020 | 05:01 PM

M .SAJID .KHAN

(وقارگھمن) گاڑی سٹارٹ نہیں ہورہی تو پریشان مت ہوں، لاک ڈاون سے متاثرہ آٹو مکینک نیک محمد نے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا,فون کریں کہیں بھی بلائیں اور گاڑی کا کام کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن کے رہائشی مکینک نیک محمد کا کہنا تھا کہ ورکشاپ بند ہونے کی وجہ سے پریشان تھا،دوستوں نے مشورہ دیا سوشل میڈیا پر اپنا نمبر دو اور کام کرو، اب لوگ کال کرتے ہیں انکی گاڑی ٹھیک کرآتا ہوں، نیک محمد کا کہنا تھا کہ 20 دن سے ہر قسم کا کاروبار بند ہونے سے بالکل بے روزگار تھا, اب لوگ خوشی سے بلاتے ہیں مناسب قیمت ادا کرتے ہیں اور گاڑی کا کام کروالیتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری،دیہاڑی دار طبقہ پریشانی کا شکار ہے، حکومت نے ایسے افراد کی مالی امداد کے لئے وزیراعظم احساس پروگرام سکیم کا اجراء کیا ہے جس کے تحت فی کس 1200ہزار روپے دیئے جارہے ہیں,کورونا وائرس کے پیش نظر  لاہور سمیت ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے، تمام مارکیٹیں، سینما گھر ، شادی ہالز، شاپنگ مالز بند ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سےسب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہوا، حکومت پاکستان نے غریب خاندانوں کی مالی امداد کیلئے احساس کفالت پروگرام شروع کیا، امدادی  رقم کی تقسیم کیلئے لاہور میں 30 جگہوں پر کیش ڈسٹری بیوشن کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتطامیہ کے مطابق تحصیل سٹی میں کیش ڈسٹری بیوشن کے لیے 6 سائٹس مختص کی گئی ہیں جن میں گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ سکول مین جی ٹی روڈ، گورنمنٹ ماڈل سکول چمڑا منڈی، گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ، ایل ڈی اے سکول فار بوائز سبزہ زار، سی ڈی جی گرلز ہائی سکول ملتان روڈ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اس بات کو یقینی بنا رہےہیں کہ ہر مستحق کو پوری رقم ملے.

مزیدخبریں