لاک ڈائون میں دوپہر کا کھانا،دودھ تقسیم

12 Apr, 2020 | 03:18 PM

Azhar Thiraj

فاران یامین : لاک ڈائون سےمتاثرہ علاقوں میں متاثرین کوکھانا اور دودھ کی تقسیم شروع، جماعت اسلامی لاہورنےصوبائی حلقہ پی پی 160 میں متاثرین کورونا میں دودھ اور دوپہرکا کھانا تقسیم کیا۔


کورونا وائرس اورلاک ڈائون سےمتاثرہ افراد کوصبح کا ناشتہ اوردوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے،یہ اہتمام جماعت اسلامی کی جانب سے کیا گیا،نقشہ سٹاپ کی کچی آبادیوں کےمکینوں کوجماعت اسلامی کے کارکنوں نے کھانا فراہم کیا۔

جماعت اسلامی کےرہنما احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کورونا لاک ڈائون سے متاثر ہونےوالوں میں کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی فراہمی خدمت خلق ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سےحلقہ میں متاثرین کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھانےاورراشن کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ مشکل وقت میں دکھی انسانیت کی خدمت کی جاسکے۔

خیال رہے کورونا وائرس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں  گزشتہ 20 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے،  جس کی وجہ سے عام شہری اور دیہاڑی دار طبقہ کی قوت خرید شدید متاثر ہو چکی ہے، ایسی صورت میں سبزیوں کے نرخ کنٹرول کرنے کی بجائے مزید اضافہ کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں مٹر کے ریٹ میں 33 روپے اضافہ کیساتھ ریٹ 75 روپے فی کلو پر چلا گیا، لیموں کا ریٹ 65 روپے سے بڑھ 83 جبکہ گاجر کا ریٹ 14 روپے اضافہ کیساتھ 42 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

یاد رہے  کہ  کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم اس کے باوجود مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاک ڈائون کی وجہ سے تمام کاروبار بند ہیں،گاڑیوں کا پہیہ جام ہے اور پروازیں بھی لاک ہیں۔سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں میں چھٹیاں ہیں،دفاتر میں کام ٹھپ پڑا ہے۔کھیلوں کے میدان سنسان ہیں تو تفریح کے مقامات پر ویرانی چھائی ہوئی ہے۔

واضح رہے پاکستان میں  کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک 86 افراد جاں بحق اور 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز  کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی ہولناک دن رہا، ایک ہی دن میں 15 اموات اور 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ہونے والی 86 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 28 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 31 اور پنجاب میں 21 اموات ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں