(سعید احمد) وفاقی وزیر ریلوے کا ایسٹر کی مناسبت سے مسیحی برادری کیلئےپیغام، شیخ رشید نے مسیحی برادری سے ایسٹر کے موقع پر کورونا کی وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کرنے کے اپیل کردی ۔
لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزراء سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے مسیحی برادری کو مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارک باد دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام گھروں تک محدود رہیں۔
ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک۔ میری اپیل ہے کہ کورونا کے ہنگام گھروں تک محدود رہئیے اور قومی حفاظتی تدابیر کو بطور خاص اپنا کر اپنے اور اپنے اہل خانہ کی سلامتی کا اہتمام کرتے ہوئے عبادات کیجئے اور خوشیاں منائیے۔
ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک۔ میری اپیل ہے کہ کرونا کے ہنگام گھروں تک محدود رہئیے اور قومی حفاظتی تدابیر کو بطور خاص اپنا کر اپنے اور اپنے اہل خانہ کی سلامتی کا اہتمام کرتے ہوئے عبادات کیجئے اور خوشیاں منائیے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 12, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنا خصوصی بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایسٹر کی خوشیاں منائیں لیکن کورونا کی وجہ سے گھروں پہ رہیں۔
سردار عثمان بزدار کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی منازل کو طے کرتے ہوئے مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری نے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔ پاکستان بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا گھر ہے۔
مسیحی برادری کو ایسٹرکی خوشیاں مبارک ہوں!
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 12, 2020
آج ایسٹر کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنےکابہترین طریقہ سماجی دوری اور حفاظتی تدابیر کو اپناناہے.
ایسٹرپر اجتماعی تقریبات کو مؤخر کرکےگرجا گھروں سے مذہبی رسومات کا آنلائن انعقاداہم اقدام ہےجس پر میں مسیحی برادری کے تعاون کاشکرگزار ہوں.
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغامِ محبت آفاقی ہے،دنیا کو اس پیغام کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، دنیا کو کورونا وائرس جیسی وباؤں سے نجات کیلئے آج بھی کسی معجزے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے دعا ہے کہ اللہ ہماری مدد فرمائے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مسیحی برادری ایسٹر کے موقع پر کورونا کی وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کرے اور اپنے گھروں میں قیام کرے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مسیحی برادری کوایسٹرکےتہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ماضی کی طرح مسیحی برادری ایسٹر نہیں مناسکی،امید ہے آئندہ برس وہ اپنی خوشیاں بھرپور طور پر مناسکیں گے، مسیحی برادری آج کے دن کورونا سے نجات کے لیےخصوصی دعا کریں۔