موسم کے تیور بدل گئے,نئی پیشگوئی

12 Apr, 2020 | 02:19 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان) گرمی نے رنگ دیکھا دیا دن کے اوقات میں پارہ ہائی ہونے سے گرمی بڑھ گئی محکمہ مو سمیات نے آئندہ ہفتے موسم مزید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس کے ساتھ موسم گرما کا بھی آغاز ہوچکا ہے، بدلتے موسم میں رات اور دن کے اوقات میں پارہ بڑھنے سے پارہ بڑھ گیا، درجہ حرارت بھی 32 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا آئندہ ہفتے درجہ حرارت 35 تک جایے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارشیں متوقع ہیں اپریل میں ہونے والی بارشوں وقتی طور پر موسم بہتر کریں گی، دن کے اوقات میں ہوائیں بھی چلتی رہیں جبکہ سورج بھی سوا نیزے پر رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گرمی کا راج برقرار رہے گا اور درجہ حرارت میں بھی روز بروز اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

واضح رہے کہ اس سال موسم سرما میں پہاڑوں پر ہونے والی برف باری نے گذشتہ 70 سال کا ریکارڈ توڑدیا تھا،اس برس موسم سرما میں ملک کے مختلف حصوں میں 50 فیصد زیادہ برفباری اور بارشیں معمول سے 25 سے 30 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئیں، جن کی بنا پر ملک کے پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا میں سطح آب بھی معمول سے زیادہ ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف نے بتایا تھا کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، مری، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 22.5 انچ برف پڑ چکی ہے اور مارچ میں موسم سرما کے اختتام تک یہ بڑھ کر 50 انچ تک ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں