ایف بی آر نے ریفنڈزادائیگی عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی

12 Apr, 2020 | 01:41 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) ریفنڈز ادائیگی کے لئے تصدیق کےعمل کو تیز کرنےکی ہدایت کردی, افسروں کو گھروں میں آئی ٹی سسٹم تک رسائی دے دی گئی.

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے افسران کو ریفنڈز ادائیگی کے لئے تصدیق کےعمل کو تیز کرنےکی ہدایت کردی،ریجنل ٹیکس دفاتر نے افسروں کو گھروں میں آئی ٹی سسٹم تک رسائی دے دی،ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسروں نے زیرالتواء ریفنڈز کی تصدیق کا عمل تیز کردیا،پہلے مرحلہ میں10لاکھ تک کے ریفنڈز کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائےگا،دوسرے مرحلہ میں 20لاکھ،تیسرے مرحلہ میں30جبکہ زیادہ سے زیادہ 50لاکھ روپے تک کے زیرالتواء ریفنڈز کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں گی,ایف بی آرحکام کا کہنا تھا کہ افسران روزانہ کی بنیاد پر ریفنڈز ادائیگی کی رپورٹس مرتب کرنے کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے کاروباری افرادی کے لئے نیا سسٹم متعارف کرایا, ایف بی آر نے امپورٹرز کے بنک اکاؤنٹس میں کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کا نظام قائم کردیا، کسٹمز ڈیوٹی ڈرا بیک کی ادائیگی کے لیے ایف بی آر نے برآمدکنندگان سے وی بوک پروفائل اپڈیٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔آن لائن ادائیگی کے لئے ایف بی آر نے برآمدکنندگان سے درخواست کی ہے وہ اپنا وی بوک پروفائل اپڈیٹ کریں, اس کے ساتھ سسٹم میں دیئے گئے اپنے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ اپنے بینک کا " آئی بین" بھی فراہم کریں,اس کا مقصد الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی ادائیگی جلد از جلد ممکن بنانا ہے۔

ایف بی آر نے بڑے ریٹیلرز کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز نظام سے منسلک ہونے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کی سہولت صرف ان ریٹیلرز کے لیے ہے جو اپنے قریبی ذیلی ایف بی آر دفاتر میں پواینٹ آ ف سیلز نظام سے منسلک ہونے کی رضامندی 20 اپریل تک جمع کرائیں گے۔   

مزیدخبریں