عمر اسلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد دینے کے لیے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کی جانب سے مسیحیوں کو ان کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہیں۔
ایسٹر کے موقع پر جاری کردہ خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ماضی کی طرح مسیحی ایسٹر نہیں مناسکے، امید ہے آئندہ برس وہ اپنی خوشیاں بھرپور طور پر مناسکیں گے۔ آپ سب کی دعاؤں سے امید ہے کہ اس وبا سے نجات ہوگی اور خوشیاں پھر سے لوٹ آئیں گی مسیحی پاکستانی مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
Wish a joyous Easter to our Christian brothers & sisters across Pakistan and around the world. I urge you live the spirit of this day, which represents rekindling of hope, by celebrating at home and taking all precautions that will limit and eliminate the spread of COVID 19.
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) April 12, 2020
پاکستان کی مقبول سیاسی جماعت کے صدر نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے دفاع پاکستان تک ہر محاذ پر مسیحی پاکستانی پیش پیش رہے تعلیم کے شعبے میں بھی مسیحی پاکستانیوں نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے غیر مسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کام کیا ہے۔
میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ بھی غیر مسلم پاکستانیوں کی بہتری و ترقی کےلئے اور بھی جذبے سے کام کریں گے مسیحی برادری آج کے دن کرونا سے نجات کے لئے خصوصی دعا کریں۔
دوسری جانب کرونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں آج ایسٹر کی تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی کی ہدایت پر تمام مسیحی برادری آج اپنے گھروں سے آن لائن عبادات میں شرکت کرے گی۔