3روز میں 6.74ارب کی امدادی رقم تقسیم، 5لاکھ 59ہزار8سو 49افراد مستفید

12 Apr, 2020 | 10:32 AM

Shazia Bashir

سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات اور احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پنجاب کے چیف سیکرٹری اعظم سلیمان اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس شعیب دستگیر  کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا منعقد ہوا جس میں تمام کمشنرز اور آرپی اوزویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبے میں جاری مالی امداد کی تقسیم کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ 3روز میں 6.74ارب کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ 5لاکھ 59ہزار8سو 49افراد اب تک مالی امداد سے مستفید ہو چکے ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ روز 2.88ارب کی رقم 2لاکھ35ہزار مستحق ا فراد تک پہنچائی گئی۔ چیف سیکرٹری نے خصوصی طور پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سینٹرز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ کورونا کے مریضوں کے علاج جے کی سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ صنعتوں کو کھولنے پرایس اوپیزپر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہورسمیت پنجاب بھرمیں احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس کےمستحقین میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے صوبہ بھر میں مختص کردہ پوائنٹس کے گردونواح میں فول پروف سکیورٹی کے ساتھ پٹرولنگ کا عمل بھی جاری رکھنے کا حکم بھی دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نےامدادی رقم کی تقسیم کیلئے لاہور میں 30 مقامات مختص کیے۔

علاوہ ازیں امدادی رقم کے لئے بنائے گئے سنٹرز پر رینجرز، پاک فوج کے ساتھ مل کر سکیورٹی پلان تشکیل دیا جاچکا ہے، صبح 8 بجےسے لے کر شام 7بجے تک سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے اقدامات تاحال احسن طریقہ سے انجام پا رہے ہیں جس کے لیے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

مزیدخبریں